21 جولائی 2014 - 15:25
انقرا، صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے

ترکی کی حکومت مخالف جماعتوں نے انقراء حکومت کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف کی عوامی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما کمال قلیچدار اوغلو نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے حوالے سے صرف بیان بازی کرنے پر انقراء حکومت پر شدید تنقید کی اور ترکی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے۔ ترکی کی گرینڈ الائنس پارٹی کے رہنما مصطفی دستیجی نے بھی غزہ پر صہیونی حکومت کی بربریت اور وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انقراء حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی و تجاری تعلقات کو فوری طور پرمنقطع کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲